English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  طوفانی بارش کے بعد باری مقدار میں آرہی ہیں مچھلیاں 

share with us

بھٹکل 19/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  یکم اگست سے ماہی گیری شروع ہونے کے سرکاری حکم نامے کے بعد طوفانی بارش کی وجہ سے ماہی گیری پر ڈپٹی کمشنر نے پابندی لگادی تھی۔ اب پابندی ختم ہونے کے بعد کشتیاں ماہی گیری کے لیے سمندر میں اتر گئیں۔ کاروار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں دو تین دنوں سے بھاری مقدار میں کئی قسم کی مچھلیاں بازار میں دستیاب ہیں۔ کثیر مقدار میں مچھلیاں آنے سے ماہی گیر بڑے خوش نظر آرہے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے بھٹکل کے ماہی گیر بھی اب سمندر میں اتر گئے ہیں۔ گذشتہ دو تین ماہ سے مچھلیوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی تھیں جس کے بعد اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچھلیوں کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آئے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا