English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوپل میں پیش آیا دردناک حادثہ : بجلی کے جھٹکے سے اقامتی اسکول کے پانچ طلباء جاں بحق  

share with us

کوپل 18؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے ایک اقامتی اسکول میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے پانچ طلباء کے موقعئہ واردات پر جاں بحق ہونے کی واردات آج صبح منظر عام پر آئی ہے۔ کوپل کے ایس پی رینوکا سوکمار نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ یہ حادثہ اقامتی اسکول میں پیش آیا جہاں پندرہ اگست کے روز جھنڈا لہرانے کے بعد  پندرہ فٹ لوہے کا پائپ نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اس دوران گیارہ کے وی لائن سے کھمبا ٹکراگیا اور پانچوں طلباء  بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مہلوک طلباء کی شناخت ملک ارجن ، بساواراج ، دیوراج ، گنیش اور کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اقامتی اسکول کے نگران دیوراج کے خلاف لاپراوہی برتنے کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے ، اسی طرح عمارت کے مالک اور یہاں بجلی سپلائی کرنے والی جیش کام  کے ذمہ داروں کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر کو مہلوکین کے اہلِ خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے دینے کے احکامات دئیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا