:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

اوسلو:11 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) ناروے کے علاقے اوسلو میں مسجد کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور مسجد کے باہر شخص کو دیکھ کر اُس پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی تلاش شروع کی۔ اب سے کچھ دیر پہلے پولیس نے دعویٰ کیا کہ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور سفید فام ہے جس نے فائرنگ کی واردات کے وقت یونیفارم پہن رکھا تھا اور چہرہ چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی استعمال کیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازی شہید ہوگئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |