English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمین حج کے لیے مسجد حرام میں زمزم کی 27 ہزار مشکیزے

share with us


 عازمین حج کی پیاس بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں موبائل زمزم کولر فراہم کیے جائیں گے،سربراہ زمز م کمیٹی


مکہ مکرمہ۔یکم اگست(یواین این) حرمین شریفین پریزیڈنسی کے شعبہ فراہمی زمزم کی طرف سے رواں موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کو زمزم کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مسجد حرام کیاندر اور باہر عازمین حج کے لیے آب زمزم کی 27 ہزار مشکیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فراہمی زمزم کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر مشاری المسعودی نے بتایا کہ مسجد حرام میں زم زم کی فراہمی کے لیے 250 سپروائز اور نگران حضرات سمیت ایک ہزار سے زاید افراد کو متعین کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے لیے اسٹیل کے 216 مشکیزے لگائے گئے گئے ہیں 555 آب خورے، صحن مطاف میں عازمین حج کی پیاس بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں موبائل زمزم کولر فراہم کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا