English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کا امارات کے خلاف دہشت گردی کا سہارا لینا افسوس ناک ہے،اماراتی وزیرخارجہ

share with us


 منظر عام پر آنیوالی ریکارڈنگ خطرناک،نفی بنا تحقیق جلد بازی میں دئیے گئے کسی بیان سے نہیں ہو سکتی،بیان 


ابوظہبی:31جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ صومالیہ میں قطر کے سفیر کے حوالے سے امریکی اخبار کی رپورٹ قطر کے دہشت گردی اور شدت پسندی کے ساتھ تعلق کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے قطر کی جانب سے امارات کے خلاف دہشت گردی کا سہارا لینے کو افسوس ناک موقف قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے مزید کہا کہ (منظر عام پر آنے والی) ریکارڈنگ خطرناک ہے جس کی نفی بنا تحقیق جلد بازی میں دئیے گئے کسی بیان سے نہیں ہو سکتی۔امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ صومالیہ میں ہونے والے خونی دھماکوں کے پیچھے قطر کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے ایک خفیہ آڈیو ریکارڈنگ میں جاری کی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ صومالیہ میں ایک شدت پسند تنظیم نے دوحہ کے مفادات کی خاطر یہ دھماکے کیے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا