:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

ریاض:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی فرماں روا شاہ سلمان عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ مساجد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور دیگر متاثرین کو اپنے اخراجات پر حج کرانے کی دعوت دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 200 شہریوں کو گھر سے لے کر حج کی ادائیگی اور پھر روانگی تک کے تمام اخراجات خود اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ وہ افراد ہیں جن کے پیارے کرائسٹ چرچ مساجد حملوں میں شہید ہوگئے تھے اور وہ جو زخمی ہوئے یا کسی بھی طرح اس سانحے کے متاثرین میں شامل ہیں، مفت حج کی پیشکش شہدا کے لواحقین اور متاثرین کو اہل خانہ کے ساتھ دی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں مسلم ایسوسی ایشن کے سربراہ نے فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے لواحقین و متاثرین کی دلجوئی کی سب سے کامیاب کوشش قرار دیا۔
واضح رہے کہ رواں برس 15 مارچ کو سفید فام آسٹریلوی شہری نے نماز جمعہ کے وقت کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور اس قبیح عمل کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا تھا اس واقعے میں 51 نمازی شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |