English   /   Kannada   /   Nawayathi

اماراتی وزیرخارجہ کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

share with us


 دو طرفہ تعاون کے فروغ، چینی اور اماراتی اقوام میں رابطے بڑھانے سمیت متعددشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق


بیجنگ:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی بیجنگ آمد کا خیرمقدم کیا اور اس دورے کو دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی فروغ کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا۔دونوں رہ نماؤں کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، چینی اور اماراتی اقوام میں رابطے بڑھانے، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، سیاحتی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی اور اماراتی وزراء خارجہ کی ملاقات میں عالمی حالات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ چین اور چینی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کومزید وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا