English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسٹیکس کے قیام کو ایران ایٹمی معاہدے کی بقاء کی ٹھوس دلیل سمجھے، انجیلا میرکل 

share with us


انسٹیکس کے قیام کو ایران ایٹمی معاہدے کی بقاء کی ٹھوس دلیل سمجھے، انجیلا میرکل 


برلن:20جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کا خصوصی نظام انسٹیکس کام شروع کرنے کے لیے کافی حد تک تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جرمن چانسلر کا  کہنا تھا کہ     ہم ایٹمی معاہدے کے پابند ہیں اور ایران کو انسٹیکس کے قیام کو ایٹمی معاہدے کی بقا کی ٹھوس دلیل سمجھنا چاہیے۔  جرمن چانسلر نے کہا ایٹمی معاہدے کی پاسداری  فطری طور پر تنہا ایران پر یہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکلا ہے لیکن یورپی ممالک، روس اور چین نے ایسا نہیں  کیا۔ انجیلا مرکل نے امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کی ذمہ داریوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہے اور بقول ان کے عالمی برادری کو اپنی نیک نیتی کا پیغام دے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا