English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کے حکم کی وضاحت تک نہیں کرایا جائے فلورٹیسٹ : سدارامیا

share with us

بنگلور:18جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس لیڈر سدارمیا نے کرناٹک اسمبلی میں تحریک اعتماد کے دوران بحث میں اپنی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ملک کے سیاسی ماحول پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں ایسے ایم ایل اے بھی موجود ہیں جو ایک ہی دن میں تین تین پارٹیاں بدل رہے ہیں۔ اس طرح کی حرکتوں سے ملک کا سیاسی ماحول پراگندہ ہو رہا ہے۔وہیں سدارمیا نے کہا کہ  ’’جب تک ہمیں سپریم کورٹ کے پچھلے حکم پر وضاحت نہیں مل جاتی، اس وقت تک اس سیشن میں فلور ٹیسٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔‘‘ ایسے ماحول میں فلور ٹیسٹ کرائے جانے کو سدارمیا نے آئین کے خلاف بتایا۔

اس درمیان کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے اپنی تقریر کے دوران سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی یورپا پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ عدالت کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔ تحریک اعتماد پر بحث کے دوران بی جے پی اورکانگریس اراکین اسمبلی کے درمیان کافی نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس وقت اسمبلی کی کارروائی لنچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب تحریک اعتماد پر بحث 3 بجے کے بعد شروع ہوگی۔

آپ کو بتادیں کہ خبریں آرہی ہیں کہ ۱۹ اراکین فلورٹیسٹ کے لئے اسمبلی نہیں پہونچے ہیں جس سے حکمران جماعت بڑی مشکل میں پھنسی ہوئی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا