English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیامِ انسانیت کے کل ہند سکریٹری حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی بھٹکل آمد 

share with us

بھٹکل 17/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  پیامِ انسانیت کے کل ہند سکریٹری اور نائب ناظم جامعہ ضیاء العلوم رائے بریلی حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی آج رات بھٹکل آمد ہورہی ہے۔مولانا کی آمد کی مناسبت سے کئی ایک پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں مولانا کے خطابات ہوں گے۔ 
پروگرامات کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔
کل صبح ٹھیک دس بجے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ممتاز طلباء کے درمیان تشجیعی انعامات کے پروگرام میں مولانا شرکت کریں گے۔ 
کل بعد مغرب تبلیغی مرکز شاذلی مسجد میں مولانا کا خطابِ عام ہوگا۔ 
سنیچر کے روز بعد عصر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں ٹھیک پانچ بجے ایک خصوصی اجلاس بعنوان ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں علماء کی دعوتی ذمہ داریاں منعقد کیا گیا ہے جس میں مولانا کا پر مغز خطاب ہوگا 
جمعہ کے روز بعد نمازِ جمعہ جامع مسجد بھٹکل میں مولانا موصوف کا خطاب متوقع ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا