English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں جرمن نازی رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل اور راکٹ لانچر برآمد

share with us

روم:17جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں نازی ازم کے تین رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل، راکٹ لانچر، آتشیں اسلحہ اور یادگاری فنڈز کی رقم ضبط کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں جنگی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے دوران 26 بندوقیں، 20 تیز دھار چاقو، 306 میگزین اور 800 سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔

جرمن نازی 50 سالہ قوم پرست رہنما فابیو برگیولو کے گھر سے 3.54 میٹر لمبا فرانسیسی ساختہ میزائل برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر دو رہنماؤں کے گھر سے بھی راکٹ لانچر اور آتشیں اسلحہ ملا ہے جو زیادہ تر آسٹریا، جرمنی اور امریکی ساختہ ہے۔ پولیس نے تینوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اٹلی پولیس نے مزید کہا کہ ملک کو آتشیں اسلحے سے پاک کرنا چاہتا ہیں جس کے لوگوں کو کئی بار اسلحہ واپس کرنے کے مواقع دیئے جاچکے ہیں اور اب سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مزید مقامات پر بھی چھاپے مارے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا