English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں پھنسے منگلور کے افراد کو ملی راحت، منگلور پہنچنے والے ابھیشیک نے سنائی اپنی داستان 

share with us

بنگلورو 16/ جولائی 2019(فکروخبرنیوز)  ملازمت کی غرض سے کویت میں جاکر پھنسنے والے 35نوجوانوں کے وطن لوٹنے کی تیاریاں ہورہی ہے۔ کل کاسرگوڈ ضلع سے تعلق رکھنے والے ابھیشک نامی نوجوان منگلورو ایرپورٹ پہنچا جہاں اس کے رشتہ داروں اور دوستوں نے اس کا استقبال کیا۔ ابھیشیک نے اپنے درد بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ میرا ملازمت حاصل کرنے کا خواب تھا اور کچھ اچھی کمائی کے ارادے سے چھ ماہ پہلے کویت روانہ ہوا تھا۔ اتفاق سے وہاں مجھے بہت سی پریشانیاں جھیلنی پڑی، اس کے باوجود بھی وہاں رہنے کی کوشش کی لیکن وطن لوٹنے کے علاوہ اب میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ اس نے مزید کہا کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ سے کل 58افراد ملازمت کے لیے گئے ہوئے تھے جن میں سے منگلور سے تعلق رکھنے والے 35نوجوان بھی شامل تھے لیکن وہاں پہنچنے کے بعد صرف آٹھ نوجوانوں کو ملازمت ملی، بقیہ کو تجربات کی کمی اور ہنر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ کویت میں جنوری تک میں نے ملازمت کی۔ اس کے بعد میری تنخواہ روک دی گئی۔ 
    اس نے مزید کہا کہ میں نے ایجنسی کو 65ہزار روپئے ادا کیے تھے لیکن اس کا مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں آیا،اگلے دنوں میں مزید انیس افراد منگلور پہنچنے والے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا