English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں، اس کی بقا کے لیے برادرانِ وطن کو بھی آگے آنے کی ضرورت 

share with us

بنگلورو 16/ جولائی 2019(فکروخبر/پریس ریلیز)  کرناٹک اردو اکیڈمی کی غیر معمولی کارکردگیوں کے اعتراف میں ایک اعزازی جلسہ ومشاعرہ اردو ہال حمید شاہ کامپلیکس میں معروف ایڈوکیٹ وسماجی کارکن سی آر عبدالرشید کی صدرات میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر محمد اقبال نے کہا کہ کرناٹک اردو اکاڈمی کا چیرمین کا نام جس طرح مبین منور ہے اسی طرح ان کے کارنامے بھی منور وروشن ہیں۔ اردو اکیڈمی کی شمع ٹمٹارہی تھی، آپ نے اس میں روشنی ڈال کر منور کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان مٹٹنے والی زبان نہیں ہے۔ اردو زبان میں دین اسلام کا سرمایہ موجود ہے اس لیے اس زبان کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کی زبان نہیں، یہ سب کی زبان ہے، یہ خالص ہندوستانی زبان ہے۔ اس زبان کے تحفظ وبقا کے لیے بردارانِ وطن کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عبداللہ سلمان نے تمام مہانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کی صدرات کرتے ہوئے سی آر عبدالرشید نے کہا کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیرمین سے اردو زبان سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی اضلاع کے ادارے ہیں ان سے رہنمائی حاصل کریں۔ یہ جس طرح مشورہ دیتے ہیں اس پر عمل کریں۔ مبین منورصاحب ارد وکے سچے خادم ہیں، انہو ں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کے لیے صرف کردی ہے۔ اس موقع پر اقبال شہباز، نذیر نصرت، داغؔ بنگلوری نے منظوم تأثرات پیش کیے جب کہ الحاج تفضل علی خاں نے چیرمین کی خدمات میں سپاس نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر عبداللہ سلمان ریاض کی کتاب قال ومقال کا اجراء چیرمین اردو اکیڈی اور سی آر عبدالرشید کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ انہیں شال پوشی وگل پوشی، چیک اور مومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ چیر مین اردو اکیڈمی مبین منور نے تمام اداروں وتنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی نے پنی پوری جدو جہد کے ساتھ بہترین کام انجام دینے میں سرگرم عمل ہے۔ جشن اردوکے موقع پر اپنی پوری کوشش کے ساتھ کیا تھا جس کی ہر طرف سے پذیرائی ہورہی ہے۔ اتنے بڑے پروگرام کچھ نہ کچھ خامیاں بھی رہ جاتی ہیں۔ مجھے خود اس کا اعتراف ہے۔ اب اگر اس بھیڑ میں کسی ایک کتاب کا اجراء نہیں ہوپایا تو میں خود اس کا ذمہ دار ہوں، میں اپنی غلطی کا بھی اعتراف کرتا ہوں مگر اس چھوٹی سی بات کو لے کر بڑا ہنگامہ آرائی کرنا یہ کہاں کی شرافت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بڑا شاعر وادیب ہونا بڑا نہیں ہے بلکہ انسان ہونا بڑا ہے۔ انہو ں نے اسب بات کی بھی وضاحت کی کہ جن لوگوں کو انعام دیا گیا ہے وہ ان کی ان کے میدان میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ جن کتابوں پر انعامات دئیے گئے ہیں وہ ایک کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق دیا گیا ہے، اس میں نہ تو میں نے کسی کی سفارش کی ہے اور نہ ہی وزیر موصوف نے کسی کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اردو اکیڈمی اور جشن اردو پر کیے گئے تمام اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا۔ اس موقع پر کئی ایک ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا