English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش،بارش سے 50ہزار روہنگیا متاثر،10ہلاک

share with us

ڈھاکہ۔:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع کاکس بازار میں شدید مانسونی بارش اور اس کی وجہ سے تودے گرنیسیاب تک 50ہزار روہنگیا متاثر ہوئے ہیں اور جھوپڑی نما 5000 پناہ گاہیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ کاکس بازار ضلع میں دو جولائی سے اب تک کم از کم 58.5سینٹی میٹر(تقریباً دو فٹ)بارش درج کی گئی ہے۔اس ضلع میں میانمار میں فوج کی کارروائی کے بعد 10لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین مختلف راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور زیادہ تر نے رہنے کیلئے جھوپڑی نما گھر بنا رکھا ہے۔انٹرنیشنل ا?رگینائزیشن فار مائگریشن (ائی او ایم)کے ترجمان نے کہا کہ جولائی کیپہلے دو ہفتوں میں پناہ گزین کیمپوں میں شدید بارش سے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں تقریباً  4،889ترپال اور باسوں سے بنائیگئیگھر تباہ ہوگئے۔پناہ گزینوں کے زیادہ راحت کیمپ پہاڑی ڈلانوں پر بنے ہوئیہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ میانمار کی سرحد کے پاس بنے کیمپوں میں اپریل سے 200سے زیادہ مرتبہ تودے گرنے کے حادثے ہوئیہیں اور کم از کم 10 لوگ مارے گئیہیں جبکہ اس دوران کل 50ہزار پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا