English   /   Kannada   /   Nawayathi

 کانگریس اور جے ڈی ایس حکومت مزید بحران میں :  استعفیٰ واپس لینے کی یقین دہانی کرانے والے ایم ایل اے ایم بی پاٹل دوبارہ ممبئی روانہ 

share with us

بنگلورو 15/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت میں ناراض اسمبلی اراکین کے استعفیٰ کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈران اپنی حکومت بچانے کے لیے پورا زور لگارہے ہیں۔ ایم ٹی بی ناگراج کو منانے اور انہیں اپنا استعفیٰ نامہ واپس لینے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالے جانے کے بعد انہو ں نے استعفیٰ واپس لینے کا یقین دلایا تھا لیکن ان کے اچانک ممبئی دوبارہ لوٹنے کی وجہ سے کئی طرح کی چہ میگوئیاں عام ہورہی ہیں ۔ صبح ساڑھے دس بجے ایم ٹی بی ناگراج ایچ اے ایل ائیرپورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے اس وقت بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا سکریٹری سنتوش، آرشوک او ریلہنکا کے رکن اسمبلی اسے آر وشواناتھ کے ایرپورٹ پر موجودگی بھی کئی سارے سوالات جنم کھڑے کررہی ہیں۔ ان کے دوبارہ ممبئی لوٹنے کی وجہ سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے خیمہ میں ہل چل مچ گئی ہے ایم ٹی بی ناگراج کے ساتھ استعفیٰ دینے والوں میں چکبالاپور کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدھاکر بھی ہیں جس کو سمجھانے کی ذمہ داری ایم ٹی بی ناگراج نے لے لی تھی، ان کے ممبئی واپسی پر ان کے استعفیٰ نامہ واپس لینے کی بات پر سے اب یقین اٹھ گیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے بھی کاویری گیسٹ ہاؤز پہنچ کر ایم ٹی بی ناگراج کو منانے کی کوشش کی تھی اور کانگریس کے فعال کارکن ڈی کے شیوا کمار نے بھی اس کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ان کے اخباری نمائندوں کو دئیے بیانات پر اس کے استعفیٰ واپس لینے کی امیدیں کم نظر آرہی ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ سدھاکر کے فیصلہ پر منحصر ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا