English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے تیارہوں :  کمار ا سوامی 

share with us

بنگلور 13/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹک میں سیاست میں روز نیا موڑ آرہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 17جولائی کو ہی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ 16جولائی کو سپریم کورٹ کرناٹک اسپیکر کے بارے میں یہ فیصلہ سنائے گا کہ آیا اسپیکر پہلے اراکین کو نااہل قرار دینے کی عرضیوں کی سماعت کریں یا اراکین کے استعفیٰ کی۔ 
    آپریشن کنول کے الزامات کے دوران وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے اسمبلی میں کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جب تک ایوان کی حمایت ملتی رہے گی میرا عہدہ پر رہنا ممکن رہے گا۔ اس لیے ناگزیر طور پر یہ کہناپڑرہا ہے کہ آج کے حالات میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس کے لیے انہیں وقت مقرر کیا جائے۔ جے ڈی ایس اور کانگریس کے 16  اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کا اعتماد ووٹ لینے کا فیصلہ تمام کے لیے حیرت کا باعث بن گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں کبھی مستقل طور پر اقتدار میں رہنے کا ارادہ نہیں کیا۔ ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔دوسری جانب کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈران کے پراعتماد بیانات سے پریشان ہے۔ وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے اسپیکر وقت مقرر کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا