English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساستھان ٹول گیٹ پر مویشیوں سے بھرا ٹرک ضبط، چھ افراد گرفتار 

share with us

کنداپور 13/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)غیر قانونی طور پر مویشی لے جارہی ایک ٹرک کو ساستھان ٹول گیٹ پر پولیس کی جانب سے روک لیے جانے اور اس پرسوار چھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ 
    گرفتار افراد کی شناخت کا تعلق منگلور اور کاسرگوڈ سے بتایا جارہا ہے جن کی شناخت شوانندا، ماروتی ناراین نائک، گنیش، زین الدین، حمید سی ایچ اور سمیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ٹرک میں تیرہ بھینس تھے جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔ 
    تفصیلات کے مطابق پولیس نے صبح کے قریب پانچ بجے ساستھان ٹول گیٹ پر ٹرک روک لیا۔ ڈرائیور نے پولیس جیب کو دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہونیکی کوشش کی۔ پولیس اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسے کسی طرح روکنے میں کامیاب رہی۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک کے ساتھ ٹاٹا انڈیکا کار بھی موجود تھی جس پرسوار افراد حالات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ مویشی کاسرگوڈ کے مقیم عبداللہ کو فروخت کرنے کے لیے لے جارہے تھے۔ ماربل اور ٹائلس لے جانے والی گاڑیوں پر انہیں سوار کیا گیا تھا۔ شبہ ظاہر کی جارہا ہے کہ چوری شدہ ہے۔ کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا