English   /   Kannada   /   Nawayathi

اراکین کااستعفی نامنظور ہونے سے بی جے پی بے چین ، کمار سوامی کے استعفی کا مطالبہ کر دھنے پر بیٹھے بی جے پی لیڈران

share with us

بنگلور:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اسپیکر کی جانب سے ۹ اراکین اسمبلی کا استعفی نا منظور کئے جانے سے ایک طرف حکمراں جماعت نے راحت کی سانس لی ہے تو دوسری طرف اقتدار کا خواب سجائے بیٹھی بی جے پی بے چین نظر آر ہی ہے ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی ریاستی صدر یدی یورپا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کمارسوامی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو کرناٹک اسمبلی کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکمران کانگریس جے ڈی ایس کے 14 ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد ایوان میں انہوں نے اکثریت کھو دی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ایس ایشور پا سمیت ریاست کے پارٹی لیڈروں نے یدی یورپا کی قیادت میں اسمبلی واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے’ڈاون ٹو دی گورنمنٹ، دیٹ دی لاسٹ ٹو دی گورنمنٹ دیٹ ڈاون’ وغیرہ نعرے لگائے۔

بتایا گیا ہے کہ دھرنا کے بعد یدی یورپا اور کچھ دیگر رہنما گورنر ہاوس جاکر گورنر وجو بھائی بالاسے ملاقات کریں گے۔ بی جے پی لیڈروں کے ایک وفد کی اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سے ملنے کی بھی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپنے مطالبات کو لے کر کرناٹک معاملات کے انچارج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کیسی وینو گوپال اور کانگریس قانون ساز ممبران کے ٹیم لیڈر سددھارمیا سمیت کانگریس لیڈروں نے بی جے پی کے مظاہرے کے ایک دن پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے بی جے پی پر مخلوط حکومت کو ‘غیر مستحکم’ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا