English   /   Kannada   /   Nawayathi

 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی امداد کو ابھی تک استعمال نہیں کیا، سوڈان 

share with us


خرطوم:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد حمدان دقلو حمیدتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کو پیش کئے گئے 3 بلین ڈالر مالیت کے امدادی پیکیج کو ابھی ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا۔  حمیدتی نے دارالحکومت خرطوم کے علاقے الحج یوسف میں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کو دی گئی امدادی رقم تاحال مرکزی بینک میں پڑی ہے اور اسے استعمال نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں ہماری ترجیح صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بھی ریاض اور ابو ظہبی کے سوڈان کو 3 بلین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا