English   /   Kannada   /   Nawayathi

 اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے،شامی حکومت 

share with us


 اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا جواب اسی طرح دیا جائیگااور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،بیان 


دمشق:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)شام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے مگریاد رکھے اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،بیان کے مطابق اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا جواب اسی طرح دیا جائیگا،قبل ازیں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اتوار کو رات گئے ہونے والے حملوں میں شامی صدر کے حامی چھ جنگجوؤں کے علاوہ چھ عام شہری اور تین بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ایک اسرائیلی ترجمان نے ان خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا