English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیوں کا خدشہ،ترکی نے اہم اسلحہ کے اجزاء ذخیرہ کرنا شروع کردئیے

share with us


روسی ساختہ دفاعی نظام ایس400پچھلے سال کے آخر سے ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بنا ہوا ہے،رپورٹ


واشنگٹن:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترک حکومت امریکاکی طرف سے ممکنہ پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکی ہتھیاروں اور اسلحہ کے بڑے پیمانے پر اجزاء(اسپیئرپارٹس) جمع کررہی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی ویب سائیٹ پر اس حوالے سے شائع ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی اہم نوعیت کے امریکی اسلحہ کے اسپیئرپارٹس کا ذخیرہ کررہا ہے یہ اس لیے کہ اگر امریکی کانگرس ترکی پر امریکی اسلحہ کی خریداری پرپابندی عاید کرتی ہے تو ترکی کے پاس اس اسلحہ کے اسپیئرپارٹس کی کوئی کمی نہ رہے۔ ترکی کو خدشہ ہے کہ اگر اس نے روس سے اس کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 خرید کرنے پراصرار جاری رکھا تو اس کے نتیجے میں امریکا ترکی پراسلحہ کی پابندیاں عاید کر سکتا ہے، روسی ساختہ دفاعی نظام ایس400پچھلے سال کے آخر سے ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔امریکا نے ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کے حصول کے حوالے سے 31 جولائی 2019ء تک کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک روسی دفاعی نظام ایس 40 کی خریداری کی ڈیل روک دے۔ترکی پرامریکاکی اسلحہ سے ہٹ کر دوسرے شعبوں میں بھی پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔ امریکی کانگرس روسی اسلحہ خریدنیوالے اداروں اور ملکوں پر پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔ امریکا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کو امریکی مالیاتی نظام تک رسائی سے محروم رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ترکی پرروزہ مرہ کی اشیاء کی تجارت پربھی پابندی لگ سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا