English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا سے نقصان پہنچا تو جوابی کارروائی کریں گے، ترک حکومت

share with us


 ترک مفادات یا بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں خلیفہ حفتر کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،وزیردفاع


انقرہ:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترک حکومت نے واضح کیا ہے کہ لیبیا میں اگر ترک مفادات کو خلیفہ حفتر کی جانب سے کوئی بھی نقصان پہنچایا گیا، تو اس کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر دفاع حولوصی آکار نے کہاکہ ترک مفادات یا بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں خلیفہ حفتر کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ترکی کا یہ انتباہ طاقتور جنگی سردار خلیفہ حفتر کے اس بیان کے جواب میں ہے، جس میں لیبیا میں ترک مفادات پر حملے کرنے کا کہا گیا تھا۔ حفتر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی نے طرابلس کے باغیوں کو مدد فراہم کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا