English   /   Kannada   /   Nawayathi

رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید

share with us


رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں،میڈیارپورٹ


رام اللہ:یکم جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی  ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین میں شہدا کے قومی فورم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ سال 2019 کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں چوراسی فلسطینی شہید ہوئے جن میں غزہ 59 شہدا کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ غرب اردن  میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہدا میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔رواں سال غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی ماؤں کے پیٹ میں شہید کیے گئے۔ ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور  غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔ چونکہ دونوں بچے اپنی ماؤں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں  اورساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا