English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین میں اقتصادی کانفرنس کو امریکی اخبار نے صرف خیالی پلاو قرار دیا

share with us

واشنگٹن:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ بحرین میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس "حقائق سے بے بہر ایک بڑے پیمانے کا خیالی پلاو" تھی۔نیویارک ٹائمز کی اشاعتی کمیٹی نے "جیرڈ کشنر کا مشرق وسطی ترقیاتی منصوبہ" کے عنوان سے ایک مقالہ شائع کیا ہے۔

مقالے میں اخبار نے کہا ہے کہ  اسرائیل۔فلسطین امن کوششوں کے دائرہ کار میں امریکہ کی زیر قیادت بحرین میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس "حقائق سے بے بہرہ اور ایک خیالی پلاو تھی"۔

اخبار نے کہا ہے کہ "فلسطینی اقتصادیات میں آئندہ دس سالوں میں 50 بلین ڈالر  کی سرمایہ کاری نیویارک پراپرٹی کا ایک شاندار  تعارف ہے"۔

مقالے میں، کشنر کے سرمایہ کاروں کو مخاطب کر کے کہے گئے الفاظ کہ" مشرق وسطیٰ میں ایک نئی حقیقت  کو سوچو" کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ کشنر کے خطاب میں ایک باس کے لب ولہجے کے علاوہ  اور کچھ نہیں تھا۔ خطاب میں منصوبے کے بارے میں بہت کم چیزیں بتائی گئی ہیں"۔

اخبار نے کہا ہے کہ کشنر کی، دریائے اردن کےمغربی کنارے اور غزہ کو ملانے کے منصوبہ، 5 بلین ڈالر مالیت کے رسل و رسائل کوریڈور ، فلسطین میں نئے کارگو ٹرمینل، بجلی کے انفراسٹرکچر، پانی کی صفائی  اور کچرے  کے سسٹم  کی تشکیل سے متعلق باتیں بہت کانوں کو بہت بھلی لگتی ہیں لیکن یہ منصوبہ ڈھیلا   ہے اور اس کا حقائق سے دُور دُور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں  امریکہ کی زیر قیادت 25 سے 26 جون کو "خوشحالی کے لئے امن" کے زیر عنوان اقتصادی کانفرنس منعقد ہوئی جسے امریکہ کے اسرائیل ۔فلسطین مسئلے کے لئے پیش کردہ صد سالہ امن سمجھوتے کے سلسلے کی پہلی کانفرنس کہا جا رہا ہے۔

فلسطین انتظامیہ نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا اور علاقائی ممالک کو بھی بائیکاٹ  کی دعوت دی تھی۔

کانفرنس میں بحرین، سعودی عرب، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا