English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثیوں کے گڑھ میں جدید اسلحہ ڈپو تباہ

share with us

 صعدہ:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی آئینی حکومت کو تعاون فراہم کرنے والے عرب اتحاد نے ہفتے کے روز شمالی یمن کے دور افتادہ شہر صعدہ کے علاقے کتاف میں واقع حوثی ملیشیا کے اہم ٹھکانے اور جدید اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دونوں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔کتاف سیکٹر کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے وادی حضوان میں حوثی ملیشیا کے زیر استعمال اسلحہ گودام پر بمباری کی۔ اس جگہ میزائل سمیت حوثیوں کے زیر استعمال دوسرا جدید اسلحہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ صعدہ کا علاقہ کتاف حوثیوں کا اہم ٹھکانا ہے۔میڈیا سینٹر نے بتایا کہ بمباری سے اسلحہ ڈپو دھماکوں سے لرز اٹھا اور اس عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں کی اس کارروائی میں حوثیوں کے متعدد جنگجوؤں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا سینٹر نے حوثی اہداف پر عرب اتحاد کے کامیاب حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا