English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ انتظامیہ القدس میں یہودی آبادکاری کےصہیونی کارروائیوں میں ملوث ہے:فلسطینی وزارت خارجہ

share with us

رملہ:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں الزام عاید کیا ہے کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کی صہیونی کارروائیوں میں عملا ملوث ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے وجود کوختم کرنا، فلسطینی شہریوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آباد کاروں کے لیے ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنا صرف انتہا پسند اسرائیلیوں کے نہیں بلکہ امریکیوں کی سازشوں کا بھی نتیجہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ القدس کو یہودیانے میں عملا برابر کی شریک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے صہیونی ریاست کی طرف داری میں منظور کی جانے والی قراردادوں سے واضح ہوتا ہیکہ امریکا فلسطینیوں کے خلاف صہیونی استعماری اور غاصبانہ کارروائیوں میں پیش پیش ہے۔ فلسطین میں یہودی انتہا پسندوں کوکھل کھیلنے کے لیے امریکا کی طرف سیہرممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے القدس اور فلسطین کے حوالے سے اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے فلسطینی قوم کو مایوس کیا ہے۔ القدس میں اسرائیلی ریاست اور یہودی تنظیموں کی ہرسرگرمی میں امریکی حکام موجود ہوتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا القدس کو یہودیانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا