English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ھنیہ کی 'یو این' مندوب سے بات چیت

share with us

غزہ :29جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں‌ پر اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے 'یو این' ایلچی پر اور غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کرنے والے ملکوں قطر اور مصر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے کے لیے صہیونی ریاست پردبائو ڈالیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے 'یواین' مندوب سے ٹیلیفون پر غزہ کی موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

غزہ میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر واضح کیا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کا سودا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے ایک بار  پھر امریکا کے 'صدی کی ڈیل' منصوبے اور بحرین میں ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کو مسترد کر دیا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ جن ممالک اور طاقتوں نے غزہ میں‌ جنگ بندی کرائی ہے وہ اسرائیل کو جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کرانے کے لیے دبائو ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے واحد بجلی گھر کو قطر کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنا صہیونی ریاست کی غزہ کے عوام کے خلاف کھلی اور ننگی جارحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول تک غزہ میں حق واپسی مظاہرے جارے رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں‌ جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنے والوں کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی ریاست غزہ میں جنگ بندی کی کھلےعام خلاف ورزی کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا