English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ایرانی تیل  خریدنے والے تمام ممالک پر پابندی ہوگی کسی کو استثنیٰ نہیں، امریکہ 

share with us

 واشنگٹن:29جون2019(فکروخبر/ذرائع) امریکا کے خصوصی سفیر برائے ایران کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی تیل خریدنے والے کسی تمام ممالک پر پابندی عائد کرے گا، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی جانب سے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون مار گرانے کے واقعے کے بعد اس پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکی سفیر برائن ہوک نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ایرانی خام تیل کی کسی بھی قسم کی برآمدات پر پابندی عائد کریں گے'۔ایشیا میں ایرانی خام تیل کی فروخت کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خام تیل کی چین بر آمدات کے حوالے سے رپورٹس کو دیکھ رہا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ایرانی خام تیل کی خلاف قانون کسی بھی قسم کی فروخت پر پابندی عائد کریں گے'۔خیال رہے کہ 23 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا تھا۔دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی فورسز نے نگرانی پر مامور امریکی نیوی کے ڈرون آر کیو-4 گلوبل ہاک مار گرایا ہے، تاہم ان کا اصرار تھا کہ ڈرون کو بین الاقوامی فضائی حدود میں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے بعد تہران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا