English   /   Kannada   /   Nawayathi

پونے میں بارش سے دردناک حادثہ ، دیوار گرنے سے ۱۷ مزدور زندہ دفن

share with us

پونے :29جون2019(فکروخبر/ذرائعمہاراشٹر کے پونے میں زبردست بارش کی وجہ سے ایک دیوار گر گئی جس میں 17 لوگوں کی جان جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ پونے کے کوندھوا علاقہ میں ہوا اور وہاں فی الحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ آگ بجھانے والے محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں 9 مرد، ایک خاتون اور بقیہ 5 بچے ہیں۔ دو دیگر مرنے والوں کے تعلق سے پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ مرد ہیں یا خاتون یا پھر بچے۔ خبر لکھے جانے تک مرنے والوں میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بہار یا مغربی بنگال سے ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوندھوا علاقہ میں تالاب مسجد کے قریب 60 فٹ اونچی دیوار وہاں پر ٹین کی بنی جھونپڑیوں پر گر پڑی اورموصولہ اطلاعات کے مطابق اب بھی ان جھونپڑیوں کے ملبہ میں دو تین افراد دبے ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نول کشور رام کا اس حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’’بھاری بارش کی وجہ سے عمارت کی یہ دیوار گر گئی۔ اس حادثہ کے بعد کنسٹرکشن کمپنی کی لاپروائی کی بات بھی سامنے آئی ہے اور 17 افراد کی موت کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ اس میں زیادہ تر مزدور بہار اور بنگال کے بتائے جا رہے ہیں۔ حکومت متاثرین کی مدد کرے گی‘‘۔

ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں ایک سوسائٹی کا تعمیراتی کا م چل رہا تھا اور پاس میں ہی مزدوروں کے رہنے کے لئے کچے مکان بنے ہوئے تھے۔ عمارت کی دیوار مزدوروں کی اس بستی پر ہی گر گئی۔ ادھر زخمیوں کا علاج قریب کے اسپتال میں چل رہا ہے۔

جمعہ کو ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ادھر آٹو اسٹینڈ پر پیڑ گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پانی میں کرنٹ پھیل جانے سے 3 افراد کی موت ہو گئی۔ ریاست مہاراشٹر سے ملنے والی خبروں کے مطابق اب تک بار ش سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا