English   /   Kannada   /   Nawayathi

جئے شری رام نہ کہنے پر مسلم اولا ڈرائیور کی پٹائی

share with us

مہاراشٹرا:27جون2019(فکروخبر/ذرائع)ہجومی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔ رام کے نام پر لوگوں سے ساتھ بربریت کی جارہی ہے تازہ معاملہ مہاراشٹر کے ضلع ممبرا کا ہے۔یہاں ایک مسلم ڈرائیور کو کچھ شر پسند عناصر نے پکڑ لیا اور ان سے مار پیٹ کی اور انہیں جبرا جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا لیکن غنیمت رہی کہ ڈرائیور ان شر پسند عناصر سے جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

ڈرائیور کسی طرح پولیس اسٹیشن پہنچا اور اپنے ساتھ ہونے والی بربریت سے وہاں موجود پولیس افسران کو آگاہ کرایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔حالانکہ پولیس اسے ہجومی تشدد ماننے کے لیے تیار نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کار پارکنگ کے سلسلے میں جھگڑا ہوا ہے جس پر پولیس سختی سے نمٹ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبرا کے مصطفےٰ اپارٹمنٹ تنور کمپلیکس میں فیصل عثمان نامی ڈرائیور رہتے ہیں جو اولا کار چلاکر اپنی زندگی کی ضروریات کو پوری کرتے ہیں۔ معمول کے مطابق فیصل عثمان گذشتہ شب ممبرا سے دیوا کے لیے ایک سواری بٹھائی۔ سواری کو دیوا آگاسن روڈ مانو کلیان ہاسپیٹل کے پاس اتار دیا اس دوران سڑک کی دوسری جانب سے مزید ایک سواری نے عثمان کو اشارہ کیا ممبر ا جانے کے لئے۔ فیصل نے سواری لینے کے لئے جیسے ہی اپنی کار کو یوٹرن لیا اسی دوران ان کی کار بند ہو گئی۔

سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار تین شر پسند عناصر شراب کے نشے میں دھت یہاں سے گزر رہے تھے۔ انھوں نے کار رکی ہوئی دیکھ کر پہلے تو گالیاں دینی شروع کر دیں اس کے بعد فیصل سے اسکا نام پوچھا، مسلم نام سنتے ہیں ان تینوں شر پسندوں نے اسے کہا کہ '' شری رام بول“ لیکن فیصل نے انکار کر دیا پھر کیا تھا اسے زد و کوب کرنے لگے۔

ان تینوں نے فیصل کے سینے پر لوہے کی سلاخ سے بھی حملہ کیا، اتنا ہی نہیں ان میں سے ایک نے پتھر اٹھا کر فیصل کے سر پر مارنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہمت سے کام لیا اور وہاں سے اپنی جان بچا کر کسی طرح پولیس اسٹیشن پہنچا اور ممبرا پولیس میں اس کی شکایت کی۔

پولیس نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر تینوں ملزمین گنیش چندرکانت منڈے، انیل راجا رام سوریہ ونشی، جئے دیپ نارائن منڈے کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے گرفتار کر لیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا