English   /   Kannada   /   Nawayathi

بالاکوٹ سٹرائیک کی منصوبہ بندی کرنے والےسامنت گوئل ’’را‘‘ کے سربراہ مقرر

share with us

نئی دہلی :27جون2019(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ارنود کمار کو انٹلی جینس بیورو (آئی بی) اور سامنت گوئل کو ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ (را) کا سربراہ مقرر کیا ہے۔مرکزی امور کی کابینی کمیٹی نے ان دونوں تقرریوں کو منظوری دی ہے۔

اروند کمار آسام میگھالیہ کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ راجیو جین کی جگہ لیں گے جو آئندہ 30 جون کو سبکدوش ہور ہے ہیں۔

مسٹر کمار کی تقرری کام کاج سنبھالنے کے دن سے نافذالعمل ہوگی۔ ان کی مدت کا ر دو برس کی ہوگی۔ وہ فی الحال آئی بی میں اسپیشل ڈائریکٹر ہیں۔ مسٹر اروند کمار کو کشمیر اور ماؤنواز امور کا ماہر مانا جاتا ہے۔

مسٹر گوئل پنجاب کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ مسٹر اے کے دھسمانا کی جگہ لیں گے جو آئندہ 29 جون کو سبکدوش ہور ہے ہیں۔ گوئل کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔ ان کی مدت کار دو برس کی رہے گی۔

وہ ابھی کابینہ سکریٹریٹ میں اسپیشل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر گوئل نے گذشتہ فروری میں مقبوضہ کشمیر کے قریب بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا