English   /   Kannada   /   Nawayathi

عسکریت پسندوں کے حملہ میں شہید انسپکٹر ارشد کے اہل خانہ سے ملنے پہونچے امت شاہ

share with us

سری نگر:27جون2019(فکروخبر/ذرائع)وزیرداخلہ امت شاہ جموں کشمیر کے دورہ روزہ دورے پر ہیں، آج دوسرے دن انھوں نے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے انسپکٹر ارشد خان کے اہلخانہ سے سری نگر میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 جون کو ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او ارشد خان کو علاج کے لیے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ارشد خان 2002 میں پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر بھرتی ہوئے تھے، 2013 میں انھیں ترقی دی گئی۔ارشد خان کے آبا واجداد کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے تھا۔

12 جون کو جیش کے عسکریت پسندوں نے خود کش دھماکے کیے تھے جس میں ارشد خان بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے ، اس حملے میں سی آر پی ایف کے بھی 5 جوان ہلاک ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا