English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم بحرین کانفرنس کے جواب میں بین الاقوامی کانفرنس کروائیں گے: عباس

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:26جون2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ بحرین کانفرنس کے جواب میں بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کروانے کی کوشش کریں گے۔

الجزائر میں فلسطین کے سفیر امین مقبول  نے  سفارت خانے  کے سامنے " ماناما ورکشاپ اور صد سالہ سمجھوتہ" پلان کے خلاف مظاہرے  کے دوران ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں مقبول نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس بحرین ورکشاپ کے خلاف  بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی اجلاس کا مقصد علاقے میں قیام امن کے موضوع پر امریکہ کی اجارہ داری  کو ختم کرنا ہو گا اور اجلاس کے ساتھ تعاون کے حصول کے لئے عباس ڈپلومیٹک دورے کریں گے۔

فلسطین کے سفیر امین مقبول نے کہا ہے کہ عباس کچھ عرصے سے روس، فرانس اور دیگر ممالک کو مسئلہ فلسطین پربین الاقوامی کانفرنس  کا انعقاد کروانے پر مائل کر رہے ہیں تاہم اسرائیل اور امریکہ ان کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے امریکہ کے ثالثانہ  کردار کو قبول نہیں کرتے ہم عالمی ممالک کی شرکت سے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کو قبول کریں گے۔ امریکہ کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے پیش کردہ پلان کی روس اور چین کی طرف سے تردیدکی وجہ سے بین الاقوامی مفاہمت ممکن نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ بحرین کے دارالحکومت ماناما میں کل " رفاح کے لئے امن" کے عنوان سے اقتصادی ورکشاپ  کا آغاز ہوا جو آج اختتام پذیر ہو جائے گی ۔

مبصرین کے مطابق یہ  ، امریکہ کی طرف سے اسرائیل ۔ فلسطین مسئلے کے حل کے لئے پیش کردہ  "صد سالہ سمجھوتہ" پلان کے دائرہ کار میں منعقدہ پہلی ورکشاپ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا