English   /   Kannada   /   Nawayathi

منامہ کانفرنس میں جیئرڈ کُشنر کی آمد،امن منصوبےکی تفصیلات بیان کیں

share with us

بحرین:26جون2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست بحرین میں امریکہ کی کوششوں سے منعقد ہونے والی ایک ایسی کانفرنس شروع ہو گئی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن کا قیام ہے۔

فلسطینیوں کے لیے اس اقتصادی کانفرنس کے ذریعے امریکہ، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے  سالوں  سے جمود کے شکار عمل میں نئی تحریک لانا چاہتا ہے۔ اس کانفرنس کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیئرڈ کُشنر نے اس بارے میں اپنے تجویز کردہ امن منصوبے کی تفصیلات بیان کیں۔

 اس  منصوبے  میں فلسطینی علاقوں کی اقتصادی بہتری کے لیے کئی سرمایہ کاری منصوبے بھی شامل ہیں۔

 خود فلسطینیوں اور کئی عرب ریاستوں نے اس منصوبے  کی اس لیے مخالفت کی  ہے کہ اس میں اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے سیاسی پہلوؤں کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا