English   /   Kannada   /   Nawayathi

خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ اور وائٹ ہاؤس کے ذہنی اپاہج ہونے کا اظہار ہیں، ایرانی صدر

share with us

تہران:26جون2019(فکروخبر/ذرائع) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر عائد کی گئی پابندیوں کو احمقانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

امریکی صدر کی جانب سے تازہ پابندیوں کے اعلان کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری برداشت کو بزدلی یا امریکا سے خوف زدہ ہونا نہ سمجھا جائے، اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی کوئی جائیداد بیرون ملک موجود نہیں نہ ہی انہیں امریکا میں رہنے کی کوئی تمنا ہے اس لیے اُن پر امریکی پابندیاں احمقانہ پن کے سوا اور کچھ نہیں۔

صدر حسن روحانی مزید کہا کہ امریکا ڈپریشن کا شکار ہے اور اس تناؤ میں بے سر وپا اقدامات کر رہا ہے جو خود اس کی سبکی کا باعث بن رہے ہیں اور صاف ظاہر ہو تا ہے کہ وائٹ ہاؤس ذہنی طور پر اپاہج ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا