English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیشیا میں زہریلے دھوئیں کی وجہ سے 500 اسکول کئے گئے بند

share with us

مالے:26جون2019(فکروخبر/ذرائع)ملیشیا میں زہریلے دھوئیں کی وجہ سے درجنوں طالب علموں کو اسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد تقریبا ًپانچ سو اسکولوں اورکنڈرگارڈن کو جمعرات تک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس سال دوسری بار اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دراصل صنعتی فضلاء  جلائے جانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ زہریلے دھوئیں میں سانس لینے سے گزشتہ ہفتے سے اب تک تقریبا ً75 بچے بیمار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سانس لینے میں تکلیف، قے اور چکر آنے کی شکایات کی تھیں۔ ملیشیا کا یہ علاقہ سنگاپور کی سرحد سے ملا ہوا ہے۔اس سے پہلے مارچ مہینے میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ ہوا اور اس وقت تقریباً 1200 لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے کیمیائی فضلاء  کیغیر قانونی ڈمپنگ کے لئے بہت سے ٹائرآئل کمپنیوں کے ڈائریکٹرز پر مقدمہ کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا