English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل معاملہ ، مجرم نے سزا کے خلاف کورٹ میں داخل کی عرضی

share with us

سری نگر:26جون2019(فکروخبر/ذرائع)کٹھوعہ گینگ ریپ اور قتل کیس میں پٹھان کوٹ سیشن کورٹ کی جانب سے تلک راج کو پانچ برس قید کی سزائی سنائی گئی ہے۔قصوروار قرار دیے گئے ہیڈ کانسٹیبل تلک راج نے اپنی سزا کے خلاف پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

ہائی کورٹ نے تلک راج کی عرضی کو سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس پر لگائے گئے جرمانے پر بھی روک لگا دی ہے۔اس سے قبل پٹھان کوٹ کی سیشن کورٹ نے اس معاملے میں سات ملزموں کو قصوروار قرار دیا تھا۔

اہم سازش یافتہ شری رام پرویش کمار پولیس دیپک کھجوریہ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔پولیس آفیسر سریندر شرما ہیڈ کانسٹبل تلک راج اور اے ایس آئی آنند دتا کو آر پی سی کے دفعہ 201 کے تحت قصوروار قرار دے کر پانچ سال کی قید کی سزا دی گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا