English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ : دل دہلادینے والا سڑک حادثہ ، کار نے چار بچوں کو کچلا ، ،تین کی موت ، ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل

share with us

پٹنہ :26جون2019(فکروخبر/ذرائع)بہار کی راجدھانی پٹنہ میں منگل کی رات ’رفتار کا قہر‘ دیکھنے کو ملا۔ اگم کنواں تھانہ کے تحت کمہرار علاقے میں ایک بے قابو کار نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر سو رہے 4 بچوں کو روند دیا۔ اس حادثہ میں 3 بچوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ واقعہ سے ناراض وہاں موجود لوگوں نے کار ڈرائیور کی زبردست پٹائی کر دی اور اس پٹائی میں اس کی بھی موت ہو گئی۔ یہ پورا معاملہ رات تقریباً 2 بجے کا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بے قابو کار میں دو لوگ سوار تھے۔ سڑک کنارے سو رہے لوگوں کو کچلتے ہوئے کار آگے جا کر ایک پول سے ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی شروع کر دی۔ زخموں کی تاب نہ لا کر ڈرائیور ہلاک ہو گیا جب کہ کار میں سوار ایک دیگر شخص بھی پٹائی کی وجہ سے شدید زخمی ہوا۔ اس کا علاج این ایم سی ایچ میں چل رہا ہے اور حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

سڑک حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے نہ صرف ڈرائیور اور کار میں سوار شخص کی پٹائی کی بلکہ ٹائر جلا کر سڑک کو جام بھی کر دیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ کار ڈرائیور نشے میں تھا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد شراب بندی قانون کو لے کر بھی کئی طرح کے سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

پولس محکمہ نے کار ڈرائیور کی موت کی تصدیق کر دی ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ موت لوگوں کے ذریعہ پٹائی کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ کار کے حادثہ زدہ ہونے کی وجہ سے اسے جو زخم آئے تھے، اس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار دوسرا شخص بھی اس حادثہ میں زخمی ہوا تھا جس کا علاج چل رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا