English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ۲۰ سربراہی اجلاس میں ترک صدر ایردوان اور ٹرمپ کی ملاقات

share with us

انقرہ :25جون2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 28 سے 29 جون  کو جاپان میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاوس سے ایک سرکاری شخصیت نے صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان کے بارے میں ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

سرکاری شخصیت کے مطابق ٹرمپ اپنے دورہ جاپان کے دوران 8 ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کے پروگرام میں صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پوتن، سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، جرمن چانسلر اینگیلا مرکل اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات میں ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم  کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جی۔20 سربراہی اجلاس 28 سے 29 جون کی تاریخوں میں جاپان کے شہر اوساکا میں متوقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا