English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی ایران پر حملہ کرواسکتا ہوں:ٹرمپ

share with us

واشنگٹں:25جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا قانونی اختیار رکھتے ہیں۔

انگریزی اخبار"The hill" کی جانب سے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ   میرے پاس یہ اختیارات ہیں ۔ تاہم ساتھ ہی امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی اطلاع کانگریس کو ضرور دی جائے۔

امریکی پارلیمانی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی کے بیان کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس  بات پر اختلاف رائے رکھتا ہوں اور غالبا ًاکثریت اس کی مخالفت ہی کرے گی۔

 یاد رہے کہ پلوسی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر کانگرس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا حق نہیں رکھتے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا