English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ کے واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی

share with us

غزہ :25جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند فلسطینی ابھی تک آتش زنی کے لیے غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جہاں گریں، وہاں آگ لگ جائے۔ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمے دار اسرائیلی محکمے نے کہا کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے غزہ کے تقریباﹰ دو ملین فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورت حال مزید ابتر ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا