English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ

share with us

میڈرڈ:25جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے خو مختار شہر سبتہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔

فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ستبہ شہر میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کا یہ پہلا واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی شہری کی نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا