English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کا ای پاسپورٹ جاری کرنے کا منصوبہ

share with us

نئی دہلی:25جون2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرمنیم جے شنکر نے آج کہا کہ پاسپورٹ سروس میں بہتری کے پروگرام جاری رہیں گے اور جلد ہی ملک میں الیکٹرونک چپ والے ای -پاسپورٹ جاری ہونے شروع ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہاں جواہر لال نہرو بھون میں پاسپورٹ سروس کے دن اور پاسپورٹ افسران کی کانفرنس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سابقہ ہم منصب محترمہ سشما سوراج کے ذریعہ شروع کی گئی پاسپورٹ سروس میں انقلابی بہتری کو جاری رکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے تعاون سے اب تک 413 ڈاک خانوں میں پاسپورٹ سروس مرکز کھولے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ 93پاسپورٹ دفتروں کو ملا کر 505پاسپورٹ سروس مرکز ملک میں سالانہ تقریباً ایک کروڑ پاسپورٹ جاری کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ پاسپورٹ جاری کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ملک میں اس وقت تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ میں بہتری ،توسیع اور ’آپ کے دوار‘ کے نظریے پر کام ہورہا ہے۔ملک کے ہر لوک سبھا حلقے میں کم از کم ایک پاسپورٹ سروس مرکز کھولنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاسپورٹ بہتری اور سہل کاری کا پروگرام سلامتی سے متعلق تشویش سے سمجھوتہ کئے بغیر جاری رہےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی الیکٹرونک چپ والے پاسپورٹ جاری کئے جانے لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق ای پاسپورٹ اسی سال سے جاری ہونے لگیں گے۔لوگوں کے پاسپورٹ کی تجدید کاری کے وقت سب کو ای پاسپورٹ ہی جاری کئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں ڈاک سکریٹری اننت نارائن نندا،وزارت خارجہ میں سکریٹری (کاؤنسیلر،پاسپورٹ،ویزا)سنجیو اروڑا اور جوائنٹ سکریٹری اور چیف پاسپورٹ افسر ارون چیٹرجی موجود تھے۔وزیر خارجہ نے پاسپورٹ خدمات کی بہترین کارکردگی کےلئے ایوارڈ بھی دئے۔بہترین پاسپورٹ سروس مرکز کے طورپر پہلا ایوارڈ جالندھر دفتر کو،دوسرا ایوارڈ کوچی دفتر کو اور تیسرا ایوارڈ کویمبٹور دفتر کو دیاگیا۔ریاستی پولیس افسروں کی فہرست میں پہلا ایوارڈ گنٹور پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کو اور دوسرا ایوارڈ کوچن پولس کمشنر کے دفتر کو دیا گیا۔ڈاک خانہ پاسپورٹ سروس مرکز کی فہرست میں گجرات کے آنند اور آندھر پردیش کے کورنول کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا