English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان کی ویڈیو منظر عام پر،ہندوستان لوٹنے نے بات سے سرمایہ کاروں کو ملی راحت 

share with us

بنگلورو 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز) آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان کا ویڈیو شوشیل میڈیا میں گردش کرنے کے بعد کئی ایک خلاصے سامنے آئے ہیں۔ کمپنی کے آفیشیل پیج پر اپلوڈ شدہ اس ویڈیو میں محمد منصور خان نے کمپنی کو درپیش موجودہ حالات کے لیے کئی سیاسی لیڈران اور دیگر لوگوں کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔ ساتھ ہی ساتھ کمپنی کے کئی ایک ڈائریکٹرس کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں بھی کمپنی کی حالات کے لیے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر آلوک کمار کے نام جاری ویڈیو میں انہو ں نے ملک لوٹنے کی بات کہی ہے اور کہا ہے کہ اگر تحفظ فراہم کیا جاتا ہے وہ ملک لوٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے اس لسٹ کا وہ انکشاف کرنے والے ہیں جو کمپنی کو نقصان پہنچارہے تھے۔ پونزی اسکیم کی بات کو انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو کمپنی تیرہ سالوں سے ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد کرتی آرہی ہے وہ کیسے پونزی ہوسکتی ہے۔ تیرہ سالوں سے بہت سے بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرنے والی کمپنی کو بند کرانے میں جن لوگوں کی کامیاب کوششیں ہوئیں ہیں انہیں مبارکباد۔ 
    منصور خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ جن حالات میں ہندوستان مجھے چھوڑنا پڑا وہ بہت سخت تھے۔ شدید ذہنی تناؤ تھا اور فائدہ نہ دینے کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے ماردئیے جانے کا بھی ڈر تھا۔ اس لیے انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اب میرے خاندان والے کہاں ہیں اور کس حالت میں ہے اس کا انہیں اندازہ نہیں ہے۔ انہو ں نے سٹی پولیس کمشنر آلوک کمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ان کے نمبر انہیں بذریعہ ایس ایم ایس رابطہ کریں اور انہیں بتائیں کہ ہندوستان میں واپسی کے لیے کیا کرنا ہے؟  
    منصور خان نے مزید کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے ہی انہیں احساس ہوا تھا کہ کمپنی کو تقریباً چار سو کروڑ کا نقصان ہوا ہے لیکن انہوں نے کسی کو اس کی بھنک نہ لگنے دی تھی اور جب غندڈوں کے ساتھ کچھ لوگ انہیں آکر ڈرانے دھمکانے لگے تھے تو اسی وقت سے ان کے قریب رہنے والے ان کے چند اسٹاف ممبرس نے سونا اور زیورات غائب کرنا شروع کردئیے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا