English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی CIAکاسراغرسانی نیٹ ورک توڑنے کا دعویٰ

share with us


 سی آئی اے کے نیٹ ورک کے بعض ارکان کو گرفتاری کے بعد عدلیہ کے حوالے کردیا گیا


تہران :19جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے وابستہ جاسوسی کے ایک نئے نیٹ ورک کو توڑنے اور متعدد جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے وزارت ِ سراغرسانی کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس سروسز سے اشارے ملنے کے بعد امریکیوں کے نئے بھرتی کنندگان کا پتا چلا یا ہے اور ایک نئے نیٹ ورک کو توڑا ہے۔اس نے مزید کہا ہے کہ سی آئی اے کے نیٹ ورک کے بعض ارکان کو گرفتاری کے بعد عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بعض سے ابھی مزید تحقیقات جاری ہے۔ایرنانے اس کو امریکا کی انٹیلی جنس سروسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران نے جاسوسی کے اس نیٹ ورک کو پکڑنے اور توڑنے کے لیے ”غیر ملکی اتحادیوں“ کے تعاون سے کارروائی کی تھی لیکن اس نے کسی ریاست کا نام نہیں بتایا ہے۔خبررساں ایجنسی کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ایرانی حکام نے کل کتنے غیر ملکی ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے اور آیا وہ صرف ایران میں کام کررہے تھے یا اس سے باہر بھی ایران کے خلاف بروئے کار تھے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک پروگرام میں 2013ء  میں سی آئی اے کے ایک نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کارروائی کی تفصیل بیان کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا