English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل سپلائی کے روٹ کھلے رکھنا عالمی برادری کے لیے نہایت اہم ہے‘سعودی وزیر توانائی

share with us


سعودی عرب تجارتی اختلافات کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھانے سے اتفاق کرتا ہے‘ خالد الفالح


ریاض۔18جون(یواین این)سعودی عرب کے وزیر توانائی وپٹرولیم انجینئر خالد الفالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیل کی گذرگاہوں کا کھلا رہنا عالمی برادری کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد بین الاقوامی برادری کو تیل کی ترسیل کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔انجینئر الفالح نے ایک بیان میں کہا کہ تمام ملکوں کو تیل کے استحکام کے مسئلے میں تعاون کرنا ہو گا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ 13 جون کو خلیج عْمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد کسی نوعیت کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔خالد الفالح نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم 'اوپیک' اور غیر پیداواری ممالک بہ شمول روس جولائی کے پہلے ہفتے تیل کی پیداوار بڑھانے، یا کم کرنے پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپیک تیل کی پیداوار بڑھانے پر اتفاق رائے کی طرف جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تنازعات کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کے مستحکم رکھنے اور تیل کی طلب 100 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ کرنے پر اتفاق ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں سعودی عرب کی تیل پیداوار حالیہ چند ماہ کی پیداوار کے برابر رہے گی۔خالد الفالح کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے کی صورت حال کشیدہ ہے۔ گذشتہ ہفتے خلیج عْمان میں دو تیل بردار جہازوں پر تخریب کارانہ حملوں کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا