English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران خلیج کی سکیورٹی کی ذمے داری قبول کرنے کو تیار،امریکی فورسز سے انخلا کا مطالبہ

share with us



امریکی فورسز  خطے میں اپنی موجودگی ختم کردیں کیو نکہ وہ خطے میں بحران اور عدم استحکام کا بنیادی ذریعہ ہیں‘علی شمخانی


تہران:18جون2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے یہ پیش کش کی ہے کہ ان کا ملک خلیج میں سکیورٹی کی ذمے دار ی قبول کرنے کو تیار ہے۔انھوں نے خطے سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ علی شمخانی نے  ایک بیان میں کہاکہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہْرمز کی سکیورٹی کی ضمانت دینے کو تیار ہیں۔انھوں نے ایران کے اس موقف کاا عادہ کرتے ہوئے امریکی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اپنی موجودگی ختم کردیں کیو نکہ وہ خطے میں بحران اور عدم استحکام کا بنیادی ذریعہ ہیں۔علی شمخانی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں امریکا کے سائبر جاسوسی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑا اور توڑا ہے۔اس کے علاوہ امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے متعدد ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر گذشتہ ہفتے دو آئیل ٹینکروں پر حملے کا الزام عاید کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہْرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمد ورفت کو یقینی بنائے گا۔انھوں نے فاکس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ ”ہمیں جو ذمے داری قبول کرنی چاہیے، وہ یہ کہ ہم اس آبی گذر گاہ سے جہازوں کی آزادانہ آمد ورفت کی ضمانت دیں گے۔البتہ انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کرے گا یا ایران کو خلیج عْمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں کا قصور وار ثابت ہونے کی صورت میں کیا سزا دے گا؟ البتہ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ”تجارتی جہازوں پر اسلامی جمہوریہ ایران نے حملے کیے ہیں،اس نے جہاز رانی کی آزادی پر حملہ کیا ہے اور اس کا واضح مقصد آبنائے ہْرمز سے جہازوں کوگذرنے کی اجازت نہ دینا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا