English   /   Kannada   /   Nawayathi

دشمن ممالک کی تیل کی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں‘حوثی باغیوں کا نیا شوشہ

share with us


تیل کی تنصیبات اور بحیرہ روم وبحیرہ عرب سے گذرنے والے تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا آئینی ہدف ہے


صنعاء:18جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی باغیوں کی قائم کردہ 'سپریم سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی مشاط نے دھمکی دی ہے کہ وہ دشمن ممالک کی تیل کی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا اشارہ سوڈان اور مصر کی جانب تھا جو یمن میں آئینی حکومت کی رِٹ کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج میں شامل ہیں۔مہدی مشاط نے کہا کہ تیل کی تنصیبات اور بحیرہ روم وبحیرہ عرب سے گذرنے والے تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا آئینی ہدف ہے۔ وہ ان ملکوں کی تیل تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔یہ بیان سباء نیوز ایجنسی کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ یمن کی سبا خبر رساں ایجنسی حوثی باغیوں کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر مہدی مشاط کے ایک المسیرہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا خلاصہ شائع کیا گیا اور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ جلد ہی ان کے انٹرویو کا مکمل متن شائع کیا جائے گا۔یہ خبر پوسٹ کیے جانے کے کچھ دیر بعد وہ خبر ہٹا دی گئی اور اس کی جگہ ایک دوسری خبر یہ شائع کی گئی کہ سبا نیوز ایجنسی کو ہیکروں نے ہیک کرلیا تھا۔ ویب سائٹ مہدی مشاط کے نام منسوب بیان کی کوئی صداقت نہیں۔مہدی مشاط نے اپنے بیان میں دھمکی دی کہ ان کے میزائل اور ڈرون طیارے خلیجی ممالک کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گذشتہ ہفتے بحرعمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کیے گئے تھے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ یمن پر جار حیت کرنے والے ممالک جن میں سوڈان اور مصر بھی شامل ہیں ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا