English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ مار، عالمی ادارہ خوراک کا ایک بار پھر انتباہ

share with us


حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کے باعث امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے


 نیویارک:18جون2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کے باعث حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ بین الاقوامی فوڈ پروگرام کی طرف سے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول اور شفافیت کو یقینی بنانیکے لیے 20 جون تک تمام ضروری قانونی تقاضے پوریکریں ورنہ عالمی ادارہ امداد کی فراہمی بند کردے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے امداد کی تقسیم کی شفافیت کی ضمانت نہ دی گئی تو صنعاء  سمیت دیگر علاقوں میں امداد کی فراہمی بہ تدریج روک دی جائے گی۔ تاہم ویکسی نیشن، خواتین اور بچوں کی خوراک اس میں شامل نہیں ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امداد دینے والے ممالک کو اندیشہ کہ حوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے خوراک کا خطرناک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہیکہ حوثیوں کے قبضے میں آنیوالے علاقوں میں امداد مستحق لوگوں تک نہیں پہنچ رہی بلکہ حوثی جنگجو اس کی لوٹ مار کررہے ہیں۔عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے 13 جون کو جاری کردہ مکتوب میں حوثیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امداد کیحصول کے لیے بائیو میٹرک طریقہ کار اپنائیں تاکہ امداد کی فراہمی اور حصول کو شفاف بنایا جا سکے۔عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ پیزلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اگر یمن میں حوثیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ جاری رہتی ہے تو ادارہ امدادی سامان کی ترسیل عارضی طورپر بہ تدریج روک سکتا ہے۔قبل ازیں ان کی طرف سے حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے چیئرمین مھدی المشاط کو ارسال کردہ انتباہی مکتوب میں خبردارکیا گیا تھا کہ لوٹ مار کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو امدادی آپریشن آگے نہیں بڑھ سکتا۔امدادی پروگرام کے ترجمان نے جنیوا میں 'اے ایف پی' کو بتایا کہ عالمی ادارے کی طرف سے حوثیوں کو گذشتہ برس دسمبر کیبعد اپنی نوعیت کا یہ دوسرا انتباہی مکتوب ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک کو امدادی سامان کی لوٹ مار اور مستحق شہریوں کو محروم رکھے جانے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ حوثیوں کیزیرقبضہ علاقوں میں امدادی سامان کی بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور غبن کی خبروں نے امدادی آپریشن کو متاثر کیا۔پیزلی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران حوثی جنگجوؤں کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں?کی وجہ سے بھی امدادی آپریشن آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔عالمی ادارے کے مطابق اس وقت یمن میں جنگ کے باعث 33 لاکھ شہری بے گھر ہیں۔ یمن کے دو کروڑ 41 لاکھ افراد جو آبادی کا دو تہائی ہے کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا