English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیچ سڑک میں گیس ٹینکر الٹ جانے سے اہم شاہراہ 75پر پانچ گھنٹے ٹرافک نظام متأثر 

share with us

اپنا انگڈی 16/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  نیراکٹے میں گیس ٹینکر کے بیچ سڑک میں الٹ جانے کی وجہ سے منگلور۔ بنگلور اہم شاہراہ 75تقریباً پانچ گھنٹے تک کے لیے بند رہی۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاری بیکمپاڑی سے چنئی جارہی تھی اس دوران ایک سواری کو اوورٹیک کے لیے جگہ دینے کے دوران ڈرائیور کے ہاتھوں گیس ٹینکر بے قابو ہوگیا اور چوڑائی میں الٹ گیا جس کی وجہ سے سڑک کے کسی بھی حصہ سے سواریوں کو جانے کے لیے جگہ نہیں مل سکی۔حادثہ کی وجہ سے ڈرائیور اور کلینر کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ حادثہ کی وجہ سے پورے پانچ گھنٹے تک ٹرافک نظام متأثر رہا۔ بعد میں کرین کی مدد سے لاری کو ہٹاکر دیگر سواریوں کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے۔ لوگوں کے مطابق اس اہم شاہراہ کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے سواریوں کے لیے اووٹیک کرنا خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ مزید ان سڑکوں پر موڑ کثرت سے پائے جانے کی وجہ سے یہاں سے سفر کرنے میں مسافرین کو دشواری ہوتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا